Monday, 4 March 2024

New ramzan

 Ramzan ramzns smock coming for maeci znsidnduencidn I think it might have you to do ti i

Friday, 27 January 2023

جنگل میں شدید قحط پڑ گیا تو شیر نے بکری سے کہا کہ اس مشکل وقت میں قربانی دینی چاہئے اس لئے تم چارہ ایک وقت کھاو گی اور دودھ تین مرتبہ دو گی . بکری بولی کہ بادشاہ سلامت ہمیشہ میں کمزور غریب ہی قربانی دیتی ہوں اس مرتبہ طاقتور بھی قربانی دیں. شیر نے کہا تمھیں علم نہیں کہ قربانی حلال کی ہوتی ہے ہم تو سارے ہیں ہی حرام کے.. ملک مشکل وقت سے گذر رہا ہے عوام قربانی دے.... غیر سیاسی پوسٹ 😆

 جنگل میں شدید قحط پڑ گیا تو شیر نے بکری سے کہا کہ اس مشکل وقت میں قربانی دینی چاہئے اس لئے تم چارہ ایک وقت کھاو گی اور دودھ تین مرتبہ دو گی . 


بکری بولی کہ بادشاہ سلامت ہمیشہ میں کمزور غریب  ہی قربانی دیتی ہوں اس مرتبہ طاقتور بھی قربانی دیں. 


شیر نے کہا تمھیں علم نہیں کہ قربانی حلال کی ہوتی ہے ہم تو سارے ہیں ہی حرام کے.. 


ملک مشکل وقت سے گذر رہا ہے عوام قربانی دے....


غیر سیاسی پوسٹ 😆

Sunday, 18 December 2022

خوف

 *Instructor Jobs In *Instructor Jobs In Pak Navy* Navy*مولانا روم سے 5 سوال پوچھے گئے، مولانا روم کے جواب غور طلب ہیں۔


سوال ۔ 1 ۔ خوف کس شے کا نام ہے ؟

جواب ۔ غیرمتوقع صورتِ حال کو قبول نہ کرنے کا نام خوف ہے ۔ اگر ہم غیر متوقع کو قبول کر لیں تو وہ ایک مُہِم جُوئی میں تبدیل ہو جاتا ہے


‏سوال ۔ 2 ۔ حَسَد کِسے کہتے ہیں ؟

جواب ۔ دوسروں میں خیر و خُوبی تسلیم نہ کرنے کا نام حَسَد ہے ۔ اگر اِس خوبی کو تسلیم کر لیں تو یہ رَشک اور کشَف یعنی حوصلہ افزائی بن کر ہمارے اندر آگے بڑھنے کا جذبہ پیدا کرتا ہے۔


‏سوال ۔ 3 ۔ غُصہ کس بلا کا نام ہے ؟

جواب ۔ جو امر ہمارے قابو سے باہر ہو جائے ۔ اسے تسلیم نہ کرنے کا نام غُصہ ہے ۔ اگر کوئی تسلیم کر لے کہ یہ امر اُس کے قابو سے باہر ہے تو غصہ کی جگہ عَفو ۔ درگذر اور تحَمّل لے لیتے ہیں


‏سوال ۔ 4۔ نفرت کسے کہتے ہیں ؟

جواب ۔ کسی شخص کو جیسا وہ ہے ویسا تسلیم نہ کرنے کا نام نفرت ہے ۔ اگر ہم غیر مشروط طور پر اُسے تسلیم کر لیں تو یہ محبت میں تبدیل ہو سکتا ہے.


‏سوال ۔ 5 ۔ زہر کسے کہتے ہیں ؟

جواب ۔ ہر وہ چیز جو ہماری ضرورت سے زیادہ ہو ” زہر“ بن جاتی ہے خواہ وہ قوت یا اقتدار ہو ۔ انانیت ہو ۔ دولت ہو ۔ بھوک ہو ۔ لالچ ہو ۔ سُستی یا کاہلی ہو ۔ عزم و ہِمت ہو ۔ نفرت ہو یا کچھ بھی ہو.

Islamabad roads