Saturday, 7 December 2013

روزانہ جنسی مباشرت مفید

روزانہ جنسی مباشرت مفید

نظفہ اور بیضہ
جوان نطفہ یا تخم بیضے کو بارآور بنانے کی زیادہ صلاحیت رکھتے ہیں
ایک تحقیق کے مطابق روزانہ جنسی مباشرت مردوں میں مادۂ منویہ یا سپرم کے معیار کو بہتر بنانے میں مددگار ہوتی ہےجس کی وجہ سے بیضے کی بارآوری نسبتاً زیادہ آسانی سے ہوجاتی ہے۔
اس بات کا پتہ اس وقت چلا جب ایک مطالعے کے دوران ایسے مردوں کو روزانہ مادۂ منویہ خارج کرنے کو کہا گیا جنہیں باپ بننے میں مشکلات کا سامنا تھا۔ ایک ہفتے کے اس عمل کے بعد دیکھنے میں آیا کہ ان افراد کے نطفۂ کے جو نمونے حاصل کیے گئے ان میں ڈی این اے کا نقصان کم تھا۔
فرٹیلیٹی (بچے پیدا کرنے کی صلاحیت) سے متعلق ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آسٹریلوی محقق کا کہنا تھا کہ بچوں کے خواہشمند جوڑوں کے لیے ان کا عمومی مشورہ یہ ہی ہے کہ وہ ہر دوسرے یا تیسرے روز جنسی صحبت کریں۔
ابتدائی تحقیق کے مطابق اس کے امید افزا نتائج سامنے آئے ہیں۔
آسٹریلوی شہر سِڈنی کے ڈاکٹر ڈیوِڈ گرِیننگ کا کہنا تھا کہ اس تحقیق میں حصہ لینے والے دس میں سے آٹھ مردوں کے نطفے میں ڈی این کا کا نقصان بارہ فی صد کم نظر آیا۔
اگرچہ اس عمل کے ایک ہفتے کے بعد نطفے یا تخم کی مجموعی تعداد اٹھارہ کروڑ سے کم ہو کر صرف سات کروڑ رہ گئی تھی مگر یہ تعداد بھی بارآوری کے لیے کافی ہے۔
یہ بھی دیکھنے میں آیا کہ نئے بننے والے نطفے یا سپرم زیادہ متحرک اور فعال تھے۔
اس سے یہ نظریہ سامنے آیا کہ سپرم جتنے زیادہ وقت کے لیے خصیوں میں رہیں گے ان میں ڈی این اے کے نقصان کا احتمال بھی اتنا ہی زیادہ ہوگا اور خصیے کی گرمی ان میں سستی پیدا کر دے گی۔
تاہم ڈاکٹر گرِیننگ نے خبردار کیا ہے کہ اگر روزانہ جنسی مباشرت کو زیادہ عرصے مثلاً دو ہفتوں تک جاری رکھا جائے تو ہوسکتا ہے کہ مادۂ منویہ میں تخم کی تعداد بارآوری کے لیے درکار حد سے کم ہوجائے۔
البتہ اس عمل کا اس وقت جاری رکھنا زیادہ مفید ہے جب عورت کا حیض ختم کے بعد (بالعموم بارہ سے سولہ روز) انڈہ یا بیضہ بن کر رحم کی جانب محوِ سفر ہوجاتا ہے۔
ڈاکٹر گریننگ کا کہنا ہے کہ دریا کو بہتے رہنا چاہئے۔

فلسطین میں سولہ سالہ لڑکی کو ایک دن کی وزارت مل گئی

مقبوضہ بیت المقدس : فلسطینی علاقے میں سولہ سالہ لڑکی کو ایک دن کے لیے مقامی انتظامیہ کے محکمہ کا وزیر بنایا گیا ۔
فلسطین میں سولہ سالہ لڑکی کو ایک دن کی وزارت مل گئیفلسطینی اتھارٹی کے مقامی انتظامیہ کے محکمہ کے وزیر سعید الکونی نے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کے لئے بشائر عثمان کو ان کی سالگرہ کے موقع پر یہ عہدہ سونپا ۔ ایک دن کے لیے وزیر بننے والی بشائر عثمان نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون کے سامنے مقامی مسائل پیش کیے۔ سولہ سالہ ‏عثمان گزشتہ سال دو ماہ کے لیے اپنے آبائی علاقے ایلار کی میونسپل کے میئر کے طور پر کام کر چکی ہیں ۔ بشائر نوجوانوں کے لیے ایک فورم بھی چلاتی ہی

New Styleof Protest

مقبوضہ بیت المقدس : فلسطینی خاتون صحافی نے ملک کی خراب معاشی صورت حال پر احتجاج کا انوکھا طریقہ اپنایا اور فلسطینی صدر محمود عباس کو نکاح کا پیغام بھیج ڈالا۔
احتجاج کامحبت بھراطریقہ،خاتون کافلسطینی صدرکونکاح کاپیغامغیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق فلسطینی خاتون صحافی ایمان ھریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر صدر محمود عباس کے نام ایک پیغام بھیجا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ خراب معاشی حالات کے باعث خوش حال زندگی نہیں گزار پارہیں، وہ احساس محرومی کے خاتمے کے لئے صدر محمود عباس سے نکاح کی خواہش مند ہیں

Islamabad roads