Friday, 10 January 2014

بھارتی خواتین کے لیے خصوصی پستول ’نربھِک

بھارتی خواتین کے لیے خصوصی پستول ’نربھِک

ریوالور کی قیمت ایک لاکھ 22 ہزار بھارتی روپے کے لگ بھگ ہے
بھارت میں خواتین کے جنسی استحصال اور زیادتی کے واقعات میں اضافے کے بعد شمالی بھارت کی اسلحہ فیکٹری نے خصوصی طور پر خواتین کے لیے ڈیزائن کی گئی پستول متعارف کروائی ہے۔
کان پور میں واقع انڈین آرڈیننس فیکٹری نے اعشاریہ 32 بور کے اس پستول کو ’نربھِک‘ یعنی بہادر کا نام دیا ہے۔
بھارتی اخبار انڈیا ٹوڈے کے مطابق فیکٹری کے ایک اہل کار کا کہنا ہے کہ یہ بھارت میں بنائی جانے والی سب سے چھوٹی پستول اور باآسانی پرس میں سما سکتی ہے۔
اسلحہ فیکٹری نے اس پستول کو دہلی میں دسمبر 2012 میں جنسی زیادتی کا شکار ہونے والی آنجہانی لڑکی کے نام معنون کیا ہے۔
چھ گولیوں والی اس پستول کا وزن پانچ سو گرام ہے اور اس کی قیمت ایک لاکھ 22 ہزار بھارتی روپے کے لگ بھگ ہے۔
اہل کار کے مطابق اب تک کمپنی کو 20 پستولوں کا آرڈر مل چکا ہے جبکہ 80 افراد نے باقاعدہ طور پر اس میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔
خیال رہے کہ بھارت میں ہتھیار رکھنے کے لیے حکومت سے باقاعدہ لائسنس لینے کی ضرورت ہوتی ہے

Frinch Prisident love secondle

فرانسیسی صدر فرانسوا اولاند نے کہا ہے کہ وہ ہفت روزہ کلوزر کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا سوچ رہے ہیں جس نے خبر شائع کی ہے کہ ان کا اداکارہ ژولی گائییے کے ساتھ معاشقہ چل رہا ہے۔
پیرس میں بی بی سی کے نامہ نگار ہیو سکوفیلڈ نے بتایا ہے کہ فرانسیسی صدر نے اداکارہ سے معاشقے کی تردید نہیں کی ہے بلکہ پرائیویسی کی خلاف ورزی پر قانونی چارہ جوئی کی بات کی ہے۔
فرانس میں پرائیویسی کے قوانین انتہائی سخت ہیں اور کسی فرد کی مرضی کے بغیر اس کی ذاتی زندگی میں مداخلت مجرمانہ فعل ہے۔
ہفت روزہ کلوزر نے اپنے تازہ شمارے میں فرانسیسی صدر کے اداکارہ ژولی گائییے کے مبینہ معاشقے کے بارے میں سات صفحات پر مشتمل ایک فیچر شائع کیا ہے جس میں ایسی تصاویر بھی شائع کی گئی ہیں جن سے یہ ثابت کرنے کی کوشش کی گئی ہے کہ صدر رات کے وقت صدارتی محل کو چھوڑ کر ژولی گائییے کے فلیٹ پر جاتے ہیں اور رات وہیں گزارتے ہیں۔
صحافی ویلری ٹرائیویلر صدر فرانسو اولاند کی پارٹنر ہیں
41 سالہ ژولی گائییے فرانس کی جانی پہچانی ٹی اور فلموں کی اداکارہ ہیں اور 50 سے زیادہ فلموں میں کام کر چکی ہیں۔
کچھ مہینوں سے صدر فرانسوا اولاند کے اداکارہ ژولی گائییے سے معاشقے کی خبریں انٹرنیٹ پر چل رہی تھیں۔ ژولی کے وکیلوں نے پچھلے ہفتے ہی کچھ بلاگروں کے خلاف شکایت دائر کرائی تھی جنھوں نے اپنے بلاگوں میں صدر کے معاشقے کے بارے لکھا تھا۔
ژولی کے وکیل نے کہا تھا کہ ان افواہوں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔
صدر فرانسوا اولاند سرکاری طور پر صحافی ویلیری ٹرائرویلر کے پارٹنر ہیں۔ اس سے پہلے وہ سوشلسٹ سیاست دان سیگولین رائل کے پارٹنر تھے جن سے ان کے چار بچے ہیں۔ سیگولین رائل نے فرانس کا صدارتی انتخاب بھی لڑا تھا لیکن وہ نیکولا سرکوزی سے ہار گئی تھیں۔
فرانسوا اولاند نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا ہے: ’پرائیوسی ہر شہری کا حق ہے۔ ‘
فرانسیسی صدر نے اپنے دفتر کی بجائے ذاتی طور پر بیان جاری کیا ہے جس میں انھوں نے کہا کہ وہ ہفت روزہ کلوزر کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا سوچ رہے ہیں۔
صدر فرانسو اولاند کے سابق صدارتی امیدوار سیگولین رائل سے چار بچے ہیں
ہفت روزہ کلوزر نے ایسی تصاویر شائع کی ہے جن میں صدر فرانسوا اولاند ہیلمٹ پہنے ایک موٹر سائیکل پر سوار ہو کر اداکارہ ژولی کے فلیٹ پر پہنچتے دکھائی دے رہے ہیں۔ اس موٹر سائیکل کو ایک ڈرائیور چلا رہا تھا۔
میگزین نے ایسی تصاویر بھی چھاپی ہیں جن میں صدارتی محل کے محافظ علی الصبح صدر فرانسوا اولاند کے لیے کروساں لے کر فلیٹ پر پہنچتے ہیں جہاں وہ مبینہ طور پر اداکارہ دوست ژولی کے ساتھ رات گزار رہے ہیں۔
اسی ہفت روزہ میگزین کلوزر نے برطانوی شاہی جوڑے شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ شہزادی کیٹ کی تصاویر چھاپی تھیں جو خفیہ طور پر اس وقت بنائی گئی تھیں جب برطانوی شاہی جوڑا چھٹی منانے کے لیے فرانس میں رہائش پذیر تھا۔

Islamabad roads