Friday 10 January 2014

بھارتی خواتین کے لیے خصوصی پستول ’نربھِک

بھارتی خواتین کے لیے خصوصی پستول ’نربھِک

ریوالور کی قیمت ایک لاکھ 22 ہزار بھارتی روپے کے لگ بھگ ہے
بھارت میں خواتین کے جنسی استحصال اور زیادتی کے واقعات میں اضافے کے بعد شمالی بھارت کی اسلحہ فیکٹری نے خصوصی طور پر خواتین کے لیے ڈیزائن کی گئی پستول متعارف کروائی ہے۔
کان پور میں واقع انڈین آرڈیننس فیکٹری نے اعشاریہ 32 بور کے اس پستول کو ’نربھِک‘ یعنی بہادر کا نام دیا ہے۔
بھارتی اخبار انڈیا ٹوڈے کے مطابق فیکٹری کے ایک اہل کار کا کہنا ہے کہ یہ بھارت میں بنائی جانے والی سب سے چھوٹی پستول اور باآسانی پرس میں سما سکتی ہے۔
اسلحہ فیکٹری نے اس پستول کو دہلی میں دسمبر 2012 میں جنسی زیادتی کا شکار ہونے والی آنجہانی لڑکی کے نام معنون کیا ہے۔
چھ گولیوں والی اس پستول کا وزن پانچ سو گرام ہے اور اس کی قیمت ایک لاکھ 22 ہزار بھارتی روپے کے لگ بھگ ہے۔
اہل کار کے مطابق اب تک کمپنی کو 20 پستولوں کا آرڈر مل چکا ہے جبکہ 80 افراد نے باقاعدہ طور پر اس میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔
خیال رہے کہ بھارت میں ہتھیار رکھنے کے لیے حکومت سے باقاعدہ لائسنس لینے کی ضرورت ہوتی ہے

No comments:

Post a Comment

Islamabad roads