Thursday 6 September 2012

پرائم منسٹرہاؤس میں وزیراعظم کی مہمانوں سے ملاقات والی روایتی نشست تبدیل، قائداعظم کی تصویر اب فوٹو میں نظر نہیں آئے گی
اسلام آباد (۔۔۔۔) وزیراعظم ہاؤس کی انتظامیہ نے وزیراعظم کی مہمانوں سے ملاقاتوں کیلئے وزیراعظم کی نشست کو تبدیل کردیا ہے اور روایتی طرز نشست (Sitting Arragement) تبدیل کرنے سے کئی برسوں کی یہ روایت دم توڑ گئی ہے جس کے تحت بابائے قائداعظم محمدعلی جناح کی تصویر کو عقب میں دکھایا جاتا تھا۔ نئی نشست اس انداز سے بنائی گئی ہے کہ اس میں پارٹی کے رہنماؤں صدر آصف علی زرداری، محترمہ بینظیربھٹو اور بلاول بھٹو زرداری کی فریم میں لگی تصاویر تو نظر آتی ہیں لیکن انگیٹھی( کارنس) پر رکھی قائداعظم کی تصویر اب فوٹو میں نہیں آتی۔

No comments:

Post a Comment

Islamabad roads