7ستمبر کو یوم ختم نبوت منانے کا اعلان کیا جائے ۔ عقیدہ ختم نبوت کے بغیر ایمان کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا ، قادیانی اسلام اور پاکستان دونوں کے غدار ہیں اور ملک میں ہونے والی فرقہ واریت کے پیچھے اصل ہاتھ انہی کا ہے پاکستان کی پارلیمنٹ نے 1974ء میں جو قانون پاس کیا تھا اس کی حفاظت ہر مسلمان پر فرض ہے ۔ قانونِ ناموسِ رسالت اور قادیانیت کے حوالے سے میڈیا پر بحثیں چھیڑنے والے اسلام دشمن قوتوں کے ایجنڈوں کی تکمیل چاہتے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار شباب اسلامی پاکستان کے سربراہ مفتی محمد حنیف قریشی نے تنظیم کے عہدیداروں اور کارکنوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ علامہ شاہ احمد نورانی اور دیگر علماء کی کاوشوں سے پارلیمنٹ نے قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دیاتھا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ شباب اسلامی پاکستان پورے ملک میں 7ستمبر کو یوم ختم نبوت منائے گی اورملک بھر کے خطباء سے اپیل کی گئی کہ وہ جمعة المبارک کے اجتماع میں خصوصی طور پر عقیدہ ختم نبوت اور ردقادنیت پر گفتگو فرمائیں ۔
No comments:
Post a Comment